ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور: نقلی سونا گروی رکھ کر قرضہ لینے والا ملزم گرفتار

پتور: نقلی سونا گروی رکھ کر قرضہ لینے والا ملزم گرفتار

Thu, 28 Jan 2021 21:46:58    S.O. News Service

پتور،28؍جنوری (ایس او نیوز) کوآپریٹیو بینکوں کو دھوکہ دینے اور نقلی سونے کے بدلے قرضہ حاصل کرنے والے ملزم کو پولیس نے اپن انگڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دھوکہ دہی کے جرم میں گرفتار شخص گریش کمار (32سال) ہے جو دو دن قبل اپن انگڈی کے  چند کوآپریٹیو بینک میں کیرالہ رجسٹریشن والی ایک کار میں پہنچا۔ وہ بظاہر اپنے آپ کو بڑے دولتمند  شخص کے روپ میں پیش کر رہا تھا۔ ایک بینک میں اس نے بہت ہی ہنگامی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے زیورات کے عوض قرضہ مانگا اور کہا کہ وہ سونے کی جانچ کرنے والے سنار کے آنے تک انتظار نہیں کر سکتا کیونکہ وہ بہت ہی زیادہ عجلت میں ہے تو بینک کا اسٹاف اس کی اعتماد بھری باتوں میں آ گیا اور اس کے پاس موجود زیورات گروی رکھ کر اسے قرض کی رقم ادا کردی گئی۔

جب وہ ایک اور بینک میں جا کر اسی طرح کی باتیں کرتے ہوئے زیورات کے بدلے قرضہ طلب کرنے لگا تو وہاں کے اسٹاف کو اس کی دھوکہ بازی کا احساس ہوگیا۔ لیکن جب تک اسے دھر دبوچ لیا جاتا وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اپن انگڈی کے دو بینکوں نے گریش کمار کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تو پی ایس آئی ایرئیا ڈی این نے اپنے عملے کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور عدالتی میں پیش کیا۔ وہاں سے اس کو تفتیش کے لئے پولیس کسٹڈی میں دے دیا گیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ گریش کمارشاید اسی انداز میں مزید کوآپریٹیو بینکوں کو اس سے پہلے دھوکہ دے چکا ہے۔


Share: